دہلی

دہلی شدید گرمی سے دوچار، درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچنے کا اندیشہ

چلچلاتی گرمی نے قومی راجدھانی دہلی کے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے اور دہلی کے لوگوں کو مزید ایک دن 46 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نئی دہلی: چلچلاتی گرمی نے قومی راجدھانی دہلی کے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے اور دہلی کے لوگوں کو مزید ایک دن 46 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
گرمی کی لہر: تعلیمی اداروں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت

پیر کو دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے اور پھر رات 11 بجے تک گر کر 39 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم از کم درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی میں اگلے چند دنوں تک شدید گرمی رہے گی۔ درجہ حرارت 29.2 ڈگری سیلسیس اور 46 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔

ہفتے کے دوران ہوا کی رفتار جنوب مشرق سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شروع ہوگی اور دوپہر میں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب سے بڑھے گی۔ دہلی میں زیادہ تر مقامات پر آسمان صاف ہے اور بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر ہے۔

ہفتے کے آخر تک آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بوندا باندی اور ہوا کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

a3w
a3w