وجئے واڑہ میں ڈائریا سے اموات کی تردید، صورتحال قابو میں۔ وزیر صحت کا دورہ۔ متاثرین سے بات چیت
ریاستی وزیر صحت ستیہ کمار نے کہا کہ وجئے واڑہ کے علاقے نیوراجا راجیشوری پیٹ میں ڈائریا کی صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔
وجئے واڑہ (منصف ویب ڈسک) ریاستی وزیر صحت ستیہ کمار نے کہا کہ وجئے واڑہ کے علاقے نیوراجا راجیشوری پیٹ میں ڈائریا کی صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔
واضح ہو کہ اس علاقہ میں ڈائریا (اسھال) کے کیس رپورٹ ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔
انہوں نے ساتھی وزیر نارائنا اور رکن پارلیمنٹ کے چنا‘ کے ساتھ متاثر ہ علاقہ کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور اس موقع پر عہدیداران نے حکومت کی جانب سے اختیار کئے جانے والے احتیاطی تدابیر سے وزراء کو واقف کرایا۔
اس موقع پر وزیر صحت ستیہ کمار نے کہا کہ پینے کے پانی کے پائپ لائن اور انڈر گراؤنڈ پانی کے نمونوں کو ٹسٹ کیلئے بھیجا گیا اور رپورٹ منفی آنے کے باوجود، پینے کے پانی کی فراہمی روک کر منرل واٹر فراہم کیا جارہا ہے اور تمام محکمہ جات کے افسران تال میل سے کام کررہے ہیں اور مقامی لوگوں سے بھی جانکاری حاصل کی ہے۔
اور علاقے میں گھر گھر جاکر ادویہ اور او آر ایس کے پیاکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ڈائریا سے کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے لہٰذا عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ مرحلہ اول کے لیاب رپورٹس منفی آئی ہیں اور مرحلہ دوم میں بھی نمونوں کو لیاب ٹسٹ کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔