تلنگانہ

قرض کا بوجھ۔تلنگانہ کے عادل آباد میں کسان کی خودکشی

پولیس اور اس کے ارکان خاندان کے مطابق کسان کی شناخت گڈم رام ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رام ریڈی نے اپنی 3 ایکڑ اراضی کے علاوہ مقامی افرادسے 20 ایکڑ اراضی لیز پر لے کر مسلسل تین سالوں سے کپاس اور دیگر تجارتی فصلیں کاشت کی تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے پٹھان گاؤں میں اتوار کو ایک 55 سالہ کسان نے زراعت میں مسلسل نقصانات اور بڑھتے ہوئے قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

پولیس اور اس کے ارکان خاندان کے مطابق کسان کی شناخت گڈم رام ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رام ریڈی نے اپنی 3 ایکڑ اراضی کے علاوہ مقامی افرادسے 20 ایکڑ اراضی لیز پر لے کر مسلسل تین سالوں سے کپاس اور دیگر تجارتی فصلیں کاشت کی تھیں۔

اس مقصد کے لئے انہوں نے تقریباً 10 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، لیکن ناموافق موسمی حالات اور فصلوں کی کم پیداوار کی وجہ سے اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

قرض کی ادائیگی میں ناکامی اور مالی بحران کی وجہ سے رام ریڈی شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے مویشیوں کے باڑے میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔ پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹے شامل ہیں۔ پولیس نے کسان کی اہلیہ وینکٹما کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔