آندھراپردیشتلنگانہ

تلنگانہ اور اے پی میں مہاشیوراتری کا جوش وخروش

حیدرآباد کے ملک پیٹ اور نامپلی کے قدیم شیو مندروں میں بھی رات بھر جاگرن کا اہتمام کیا گیا۔ دوسری جانب آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں بھی شیو راتری کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں آج مہاشیوراتری کا تہوار روایتی عقیدت اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

حیدرآباد اور امراوتی کے بشمولتمام چھوٹے بڑے شہروں کے شیو مندروں میں صبح سے ہی شردھالووں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں جہاں لوگ خصوصی پوجا کر رہے ہیں۔

تلنگانہ میں تاریخی مندروں کو روشنیوں اور پھولوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ راجنا سرسلہ ضلع کے مشہور سری راج راجیشور سوامی مندر ویمولواڑا میں شردھالووں کا سمندر امڈ آیا ہے جبکہ کالیشورم میں عوام نے دریائے گوداوری میں مقدس اشنان کیا۔

حیدرآباد کے ملک پیٹ اور نامپلی کے قدیم شیو مندروں میں بھی رات بھر جاگرن کا اہتمام کیا گیا۔ دوسری جانب آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں بھی شیو راتری کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔

دونوں ریاستوں کی حکومتوں نے منادرآنے والوں کی سہولت کے لئے بہتر انتظامات کئے ہیں جن میں ٹی جی ایس آر ٹی سی اور اے پی ایس آر ٹی سی کی ہزاروں خصوصی بسیں، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ سیکیورٹی کی نگرانی، میڈیکل کیمپ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی شامل ہے۔