دہلی

عمرخالد کی درخواست ضمانت پر 12 دسمبر کو فیصلہ

ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت 12 دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے۔عمر خالد کے وکیل نے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا۔ عمر خالد کو دہلی پولیس نے ستمبر 2020میں گرفتار کیا تھا

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کے دن جے این یو کے سابق طالب علم عمرخالدکی درخواست ِ عبوری ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔ عمر خالد نے بہن کی شادی کے لئے 2 ہفتوں کی عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت 12  دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے۔عمر خالد کے وکیل نے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا۔ عمر خالد کو دہلی پولیس نے ستمبر 2020میں گرفتار کیا تھا۔ قبل ازیں دہلی پولیس جے این یو کے سابق طالب علم کی درخواست ِ ضمانت کی مخالفت کرچکی ہے۔