حیدرآباد

تلنگانہ میں کووڈ ٹسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ

حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے 6000 سے زائد نمونے حاصل کیے جا چکے ہیں۔ کووڈ ٹیسٹوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کم از کم 4000 ٹیسٹ کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے اعلیٰ حکام کو ہدایات دی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پیشگی احتیاطی انتظامات کریں۔ آج طب اور صحت کے محکمے کے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس اے پلانٹس کے کام نہ کرنے کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

 انہوں نے وافر مقدار میں  ادویات اور تکنیکی مشینری تیار کرنے کا حکم دیا۔عہدیداروں نے وزیر صحت کو بتایا کہ ریاست بھر میں 34 سرکاری لیبارٹریوں میں 16500 نمونوں کی جانچ کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ خانگی شعبہ میں 84 لیابس دستیاب ہیں۔

 حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے 6000 سے زائد نمونے حاصل  کیے جا چکے ہیں۔ کووڈ ٹیسٹوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کم از کم 4000 ٹیسٹ کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

 راج نرسمہا نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ شام 4 بجے تک کووڈ 19 کی روزانہ کی رپورٹ پریس کے لیے جاری کریں۔ دامودر راج نرسمہا نے گزشتہ 4 سالوں میں سی ایس آر کی شراکت کی فہرست تیار کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔