دہلی

نیٹ۔یو جی امتحان دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ ٹھوس بنیادوں پر کیا جائے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آج کہا کہ نیٹ۔ یو جی 2024ء امتحان دوبارہ منعقد کرنے کا کوئی بھی فیصلہ اِس ٹھوس بنیاد پر لیا جانا چاہئے کہ دھاندلیوں کی وجہ سے پورا امتحان متاثر ہوا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج کہا کہ نیٹ۔ یو جی 2024ء امتحان دوبارہ منعقد کرنے کا کوئی بھی فیصلہ اِس ٹھوس بنیاد پر لیا جانا چاہئے کہ دھاندلیوں کی وجہ سے پورا امتحان متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
سی یو ای ٹی یوجی امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت
مسلم خواتین کے لئے نان و نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش: نائب صدر جمہوریہ
نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے تنازعات کا شکار نیٹ یوجی 2024ء میڈیکل انٹرنس امتحان سے متعلق متعدد درخواستوں کی آج سماعت شروع کی۔ عدالت نے کہا کہ اِس کے ”سماجی مضمرات“ ہوں گے۔

عدالت ِ عظمیٰ نے نیٹ۔ یوجی درخواستوں سے پہلے پیش کئے جانے والے تمام کیسس کی سماعت ملتوی کردی اور کہا’آج ہم یہ کیس کھولیں گے‘ لاکھوں نوجوان طلبہ منتظر ہیں، ہمیں اس کی سماعت اور فیصلہ کرنے دیں‘۔

بنچ نے امتحان کو منسوخ کرنے، دوبارہ امتحان منعقد کرنے اور عدالت کی زیرنگرانی تحقیقات کے خواہاں درخواست گزاروں سے سوال کیا کہ وہ یہ ثابت کریں کہ پرچہ سوالات کا افشاء منظم طور پر ہوا تھا اور اس کی وجہ سے پورا امتحان متاثر ہوا تھا، جس کے نتیجہ میں اسے منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ دوبارہ امتحان اس ٹھوس بنیاد پر ہونا چاہئے کہ یہ پورا امتحان دھاندلیوں کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ جاریہ تحقیقات کے مسئلہ پر بنچ نے کہا کہ سی بی آئی تحقیقات جاری ہیں۔

سی بی آئی نے جو کچھ بتایا ہے اگر اس کا افشاء کردیا جائے تو تحقیقات متاثر ہوں گی اور لوگ ہوشیار ہوجائیں گے۔ اس کیس کی مزید سماعت جاری ہے۔

a3w
a3w