تلنگانہ

انحراف معاملہ، وزیراعلی تلنگانہ نے اسمبلی میں گمراہ کن باتیں کیں: کوشک ریڈی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیانات سے سپریم کورٹ اور عدلیہ کا مذاق اڑایا اور اسمبلی میں انحراف کے معاملہ پر گمراہ کن باتیں کیں۔ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات ناگزیر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بی آر ایس کے حق میں آئے گا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے ایم ایل اے پدی کوشک ریڈی نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے سپریم کورٹ میں ایم ایل ایز کی نااہلی کی درخواست پر دیئے گئے ریمارکس پر سخت اعتراض کیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیانات سے سپریم کورٹ اور عدلیہ کا مذاق اڑایا اور اسمبلی میں انحراف کے معاملہ پر گمراہ کن باتیں کیں۔ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات ناگزیر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بی آر ایس کے حق میں آئے گا۔

انہوں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ منحرف ایم ایل ایز کی نااہلی تک ان سے سوالات کرتے رہیں گے۔ کوشک ریڈی نے حکومت کی جانب سے لااینڈ آرڈر کے مسائل سے نمٹنے میں حکومت کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اسمبلی میں اس پر سوالات اٹھائے تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے منحرف ایم ایل اے اے گاندھی اور ان کے حامیوں کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر کئے گئے حملے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے پولیس پر حکمران جماعت کے لیڈروں سے ملی بھگت کا الزام لگایا اور حملہ آوروں کا ساتھ دینے والے عہدیداروں کی معطلی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ”اگر ایم ایل ایز خود محفوظ نہیں ہیں، تو عام عوام کا کیا حال ہوگا؟” انہوں نے کہا کہ ان کے فون کوٹیپ کرنے کے سلسلہ میں شکایت درج کرائی گئی تھی، لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ کانگریس حکومت کو اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔