تلنگانہ

اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری

حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے خواتین کواچھی خبر سنائی گئی۔9دسمبر کودوپہر سے ریاست میں لڑکیاں‘خواتین اور زنخوں کوآرٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے خواتین کواچھی خبر سنائی گئی۔9دسمبر کودوپہر سے ریاست میں لڑکیاں‘خواتین اور زنخوں کوآرٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مفت سفر کی سہولت، تقریبا 50ہزارملازمین کا ذریعہ معاش متاثر ہوگا : پراوین کمار
آئرلینڈ کی میری والڈرون ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی معمرکھلاڑی
خواتین، سرحدی ریاستوں میں 20 کلومیٹر تک مفت سفر کرسکتی ہیں
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
ورلڈ کپ پر توجہ دیں، ڈبلیو پی ایل کی نیلامی پر نہیں: ہرمن پریت

کانگریس کی جانب سے انتخابات کے دوران وعدہ کیاگیا تھا کہ مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کوآرٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

کانگریس کے اعلان کردہ چھ گارنٹیز اسکیم میں مہالکشمی اسکیم بھی شامل ہے۔

اس اسکیم کے تحت ہفتہ کی دوپہر سے پلے ویلگواوراکسپریس بسوں میں بھی خواتین کومفت سفرکرنے کا موقع رہے گا۔

اس ضمن میں آج حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔ خواتین کے سفر پر ہونے والے اخراجات کوحکومت کی جانب سے آرٹی سی کو ادا کیاجائے گا۔