مدہول کے مسائل پر جمیعت علماء مدہول کا وفد سرگرم، سب کلکٹر بھینسہ سے نمائندگی
اس موقع پر سب کلکٹر موصوف کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔ بعد ازاں وفد نے مدہول کی عوامی مشکلات کو تفصیل سے پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ آدھار سنٹر کے قیام کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ عوام کو طویل مسافت اور پریشانی سے نجات مل سکے۔
مدہول: مدہول مستقر کے دیرینہ مسائل بالخصوص آدھار سنٹر کے قیام اور برتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی میں درپیش دشواریوں کے حل کے لئے جمیعت علماء کے قائدین و عمائدین شہر پر مشتمل ایک وفد نے سب کلکٹر بھینسہ ڈویژن اجمیرا سنکیت کمار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سب کلکٹر موصوف کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔ بعد ازاں وفد نے مدہول کی عوامی مشکلات کو تفصیل سے پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ آدھار سنٹر کے قیام کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ عوام کو طویل مسافت اور پریشانی سے نجات مل سکے۔
مزید یہ بھی کہا گیا کہ برتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی کے عمل کو سہل بنایا جائے تاکہ عام شہریوں کو بروقت اور بلا رکاوٹ اس سہولت سے استفادہ ہو۔
وفد میں شامل شخصیات میں جناب اعجاز الدین ( رکن عاملہ جمیعت علماءمدہول وسابقہ صدرنشین منڈل پریشد مدہول وصدر مدرسہ محمدیہ مدہول )حافظ عبدالقوی (صدر جمیعت مدہول)، مفتی رئیس قاسمی (جنرل سکریٹری جمیعت علماء مدہول)، شکیل ملک خان (صدر مسلم یونائیدیٹ فورم مدہول )، عمران خان (یوتھ لیڈر، اندرماہاوزنگ کمیٹی ممبرمدہول )، عابد حسین (جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈمدہول)، جناب محمد مجاہد الدین اور معروف جرنلسٹ مرزا یسن بیک شامل تھے۔
سب کلکٹر بھینسہ نے وفد کی نمائندگی کو بغور سنا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔