حیدرآباد

تلنگانہ کے عوام میرے ساتھ:گورنر تمیلی سائی سوندراراجن

تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ وہ تلنگانہ عوام کے ساتھ ہیں اور ریاست کے عوام میرے ساتھ ہیں۔ وہ، عوام کے ساتھ یوم تاسیس تقاریب منا چکی ہیں۔ بس وہ صرف اتنا ہی کہنا چاہتی ہیں۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کے مسلسل اختلافات کے درمیان ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے جمعہ کے روز کہا کہ ”ریاست کے عوام میرے ساتھ ہیں۔“ ریاستی حکومت کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب میں مدعو کیا گیا ہے یا نہیں، اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہیں گی کہ مدعو کیا گیا، یا دعوت نامہ بھیجا گیا یا روانہ کیا گیا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
ضلع کھمم میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ اسکول کا سنگ بنیاد
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام

انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ عوام کے ساتھ ہیں اور ریاست کے عوام میرے ساتھ ہیں۔ وہ، عوام کے ساتھ یوم تاسیس تقاریب منا چکی ہیں۔ بس وہ صرف اتنا ہی کہنا چاہتی ہیں۔

 راج بھون میں منعقدہ یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے یہ بات کہی۔ قبل ازیں گورنر نے اس بات کی شکایت کی تھی کہ ریاستی حکومت نے نئے سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب اور125فٹ بلند ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کی نقاب کشائی کے علاوہ کئی اہم تقاریب میں انہیں مدعو نہیں کیا تھا۔

 انہوں نے کہاکہ میں نے 1969 میں علیحدہ تلنگانہ کی جدوجہد میں شامل افراد کو راج بھون مدعو کیا اور ان افراد کے ساتھ یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب منعقد کی اور ان افراد کو تہنیت پیش کی۔

 گورنر نے کہا کہ ”آج کی تقاریب کا یہی جواب ہے“ چیف منسٹر کے سی آر کے حالیہ ریمارک پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گورنر کا عہد سجاوٹی ہے، طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”عوام بھی شرکت کے دلدادہ تھے۔ میرے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت، ان کے خلوص اور پیار سے وہ مغلوب ہیں۔ ثقافتی پروگرام جن سے تلنگانہ کے فخر کی عکاسی ہوتی ہے، سے ان کا دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔ بعدازاں تمیلی سائی سوندرا راجن، پڈوچیری کیلئے روانہ ہوگئیں۔ کیونکہ وہ مرکزی زیر انتظام اس علاقہ کی لیفٹیننٹ گورنر ہیں جہاں وہ تلنگانہ کی یوم تاسیس تقاریب منائی گئی۔

 حیدرآباد کے راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر نے تلگو میں تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ تحریک کو منفرد مقام حاصل ہے کیوں اس میں عوام کے تمام طبقات شریک تھے۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک، عدم تشدد کی تحریک سے مماثلت تھی۔

 انہوں نے شہیدوں کو خراج پیش کیا جنہوں نے علیحدہ تلنگانہ کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ1969 کے تلنگانہ ایجی ٹیشن میں 300 افراد نے علیحدہ ریاست کیلئے اپنی جانوں کو قربان کیا۔ گورنر نے کہا کہ پہلے مرحلہ کی تحریک میں شامل افراد کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں مسرت ہورہی ہے۔