دہلی

دہلی ایئرپورٹ کو آئی جی بی سی سے نیٹ زیرو ویسٹ سرٹیفیکیشن ملا

ہوائی اڈے کا انتظام کرنے والی کمپنی دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل)نے جمعہ کو کہا کہ دہلی ایئرپورٹ آپریشنل مرحلے کے لیے یہ کارنامہ انجام دینے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو انڈین گرین بلڈنگ کونسل (آئی جی بی سی)کی طرف سے نیٹ زیرو ویسٹ ٹو لینڈ فل پلاٹینم سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست

ہوائی اڈے کا انتظام کرنے والی کمپنی دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل)نے جمعہ کو کہا کہ دہلی ایئرپورٹ آپریشنل مرحلے کے لیے یہ کارنامہ انجام دینے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔

اس کے تینوں ٹرمینلز کو یہ سرٹیفیکیشن ملا ہے۔ کمپنی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی جی بی سی کی طرف سے دیا گیا یہ سرٹیفیکیشن کچرے کےپائیداربندوبست میں دہلی ہوائی اڈے کی قیادت کا ثبوت ہے اور ماحولیاتی تحفظ اور آپریشنل عمدگی کے تئیں اس کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔