دہلی: سبزی منڈی علاقے میں چار منزلہ عمارت منہدم
مقامی لوگوں نے حادثے کی اطلاع فوراً پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی، موقع پر پولیس فورس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ ٹیم نے علاقے کو گھیر کر جانچ شروع کر دی ہے، ابتدائی جانچ میں کسی کے بھی ملبے میں پھنسنے کی اطلاع نہیں ہے، احتیاطاً ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اندر کوئی دبا نہ ہو۔
نئی دہلی: شمالی دہلی کے سبزی منڈی علاقے کی پنجابی بستی میں منگل کی صبح تقریباً تین بجے ایک چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے علاقے میں افراتفری مچ گئی، لیکن اتفاق سے عمارت کافی عرصے سے خالی پڑی تھی، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
فائر کنٹرول روم سے ملی اطلاع کے مطابق یہ عمارت خستہ حال تھی اور پہلے ہی خالی کرائی جا چکی تھی۔ عمارت کے گرنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
مقامی لوگوں نے حادثے کی اطلاع فوراً پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی، موقع پر پولیس فورس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ ٹیم نے علاقے کو گھیر کر جانچ شروع کر دی ہے، ابتدائی جانچ میں کسی کے بھی ملبے میں پھنسنے کی اطلاع نہیں ہے، احتیاطاً ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اندر کوئی دبا نہ ہو۔
ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ عمارت بہت پرانی اور خستہ تھی، مسلسل بارش اور نمی کی وجہ سے اس کی دیواریں اور بنیادیں کمزور ہو گئی تھیں۔
فی الحال پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے، میونسپل کارپوریشن کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے، تاکہ علاقے میں موجود دیگر خستہ حال عمارتوں کا سروے کر کے بروقت کارروائی کی جا سکے۔