دہلی

پاکستان کی طرف بہتے دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کا کوئی نظام موجود نہیں: شنکراچاریہ (ویڈیوز)

معروف ہندو رہنما شنکراچاریہ اویمکتیشورانندھ نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس دریائے سندھ کا پانی پاکستان جانے سے روکنے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے۔

دہلی: معروف ہندو رہنما شنکراچاریہ اویمکتیشورانندھ نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس دریائے سندھ کا پانی پاکستان جانے سے روکنے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نظام قائم کرنے میں بھارت کو کم از کم 20 سال لگیں گے۔ ان کے بقول، موجودہ صورت حال میں حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور حقیقت کو چھپا رہی ہے۔

شنکراچاریہ نے کہا کہ مودی حکومت نے قوم سے وعدے کیے تھے لیکن ان پر عملدرآمد کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آ رہی، جو بھارتی عوام کے ساتھ ایک بہت بڑی ناانصافی ہے۔