دہلی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا
اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد جب وزیراعلیٰ اور خزانہ ریکھا گپتا بجٹ پیش کرنے کے لیے کھڑی ہوئیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی نے مودی-مودی کے نعرے لگائے اور میزیں تھپتھپا کر ان کا استقبال کیا۔

نئی دہلی: دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے منگل کو اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔
اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد جب وزیراعلیٰ اور خزانہ ریکھا گپتا بجٹ پیش کرنے کے لیے کھڑی ہوئیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی نے مودی-مودی کے نعرے لگائے اور میزیں تھپتھپا کر ان کا استقبال کیا۔
محترمہ گپتا نے اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ یہ بجٹ نہ صرف دہلی کی مجموعی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا بلکہ ہر شعبے میں ترقی کے امکانات کو بھی تقویت دے گا۔
اس سے تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کو ایک نئی جہت ملے گی۔ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 28,000 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔
یہ رقم سڑکوں، پلوں، نکاسی آب، ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی خدمات کے لیے استعمال کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ دہلی کو ایک اسمارٹ اور جدید شہر میں تبدیل کرنے کی سمت میں ایک مضبوط قدم ثابت ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی کی بی جے پی حکومت نے 27 سال بعد منگل کو اپنا پہلا بجٹ پیش کیا۔