حج 2025 کیلئےعازمین کو یہ کام لازمی کرناہوگاورنہ حج کی اجازت نہیں دی جائے گی: سعودی حکومت
وزارت نے واضح کیا کہ میننجائٹس ایک سنگین بیماری ہے جو رش والی جگہوں پر تیزی سے پھیل سکتی ہے، اس لیے حج جیسے بڑے اجتماع کے دوران اس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔

جدہ: سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تمام ملکی اور غیرملکی عازمین کو ویکسینیشن کرانا ہوگی، بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی بھی شخص کو حج پیکج بک کرنے یا رجسٹریشن کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام دوران حج متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ میننجائٹس ایک سنگین بیماری ہے جو رش والی جگہوں پر تیزی سے پھیل سکتی ہے، اس لیے حج جیسے بڑے اجتماع کے دوران اس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب حج 2025 کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ حج معاہدے طے پا رہے ہیں۔ عازمین حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے ویکسین لگوالیں تاکہ ان کی رجسٹریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔