اسٹاک مارکیٹ میں اچھال
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کئی ممالک کو ممکنہ ٹیرف چھوٹ کا اشارہ دینے کے بعد مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے آج ابتدائی تجارت میں بڑی چھلانگ لگائی۔

ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کئی ممالک کو ممکنہ ٹیرف چھوٹ کا اشارہ دینے کے بعد مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے آج ابتدائی تجارت میں بڑی چھلانگ لگائی۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 757.31 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 78741.69 اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 211.25 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 23869.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
ابتدائی تجارت میں، سینسیکس 312 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78296.28 پوائنٹس پر کھلا اور مضبوط خریداری کی بدولت تھوڑی دیر کے بعد ہی 78741.69 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح نفٹی بھی 93 پوائنٹس بڑھ کر 23751.50 پوائنٹس پر کھلا اور ابتدائی سیشن میں 23869.60 کی بلندترین سطح پر رہا۔ تاہم خبر لکھے جانے تک مارکیٹ میں زیادہ قیمتوں پر منافع وصولی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔