دہلی

موہن بھاگوت پرانی دہلی میں مدرسہ تجوید القرآن پہنچ گئے

تفصیلات کے بموجب راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو پرانی دہلی میں واقع مدرسہ تجوید القرآن کا دورہ کیا اور وہاں زیرتعلیم بچوں سے بات چیت کی۔

دہلی: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج پرانی دہلی کے ایک دینی مدرسہ کا دورہ کیا اور وہاں طلباء سے بات چیت کی۔

تفصیلات کے بموجب راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو پرانی دہلی میں واقع مدرسہ تجوید القرآن کا دورہ کیا اور وہاں زیرتعلیم بچوں سے بات چیت کی۔

مدرسہ کے ڈائریکٹر محمود الحسن نے بتایا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت صبح 10 بجے کے قریب مدرسہ پہنچے۔

بھاگوت نے طلباء سے کہا کہ آپ پر ملک کی ذمہ داری ہے… اس لئے آپ کو پڑھ لکھ کر ملک کے لئے کام کرنا ہوگا۔

وہ تقریباً ایک گھنٹہ مدرسہ میں رہے اور بچوں کے علاوہ اساتذہ سے بھی ملاقات کی۔

بھاگوت نے مدرسہ میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا اور کچھ تفصیلات طلب کیں، جیسے وہاں داخلہ لینے والے بچوں کی تعداد وغیرہ۔

آر ایس ایس سربراہ جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے مسلم دانشوروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، نے جمعرات کو کستوربا گاندھی مارگ کی مسجد میں آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ عمر احمد الیاسی سے بھی ملاقات کی۔

حال ہی میں، بھاگوت نے سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی سمیت مسلم دانشوروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی تھی۔

a3w
a3w