دہلی

دہلی پولیس نے اسرائیلی سفارت خانہ کی سیکوریٹی کا جائزہ لیا

سینئر عہدیداروں نے ایک میٹنگ کی تاکہ قومی دارالحکومت میں 2 اسرائیلی عمارتوں کے اطراف زبردست سیکوریٹی کی منصوبہ بندی کی جائے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کئی گھیروں والی سیکوریٹی پہلے سے موجود ہے۔

نئی دہلی: تہران میں حماس کے رہنما کی ہلاکت کے بعد انٹلیجنس ایجنسیوں کے الرٹ پر دہلی پولیس نے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانہ اور سبت ہاؤز کی سیکوریٹی کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ

ذرائع کے بموجب سینئر عہدیداروں نے ایک میٹنگ کی تاکہ قومی دارالحکومت میں 2 اسرائیلی عمارتوں کے اطراف زبردست سیکوریٹی کی منصوبہ بندی کی جائے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کئی گھیروں والی سیکوریٹی پہلے سے موجود ہے۔

 دونوں عمارتوں کے اطراف کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر مزید فورس تعینات کی جائے گی۔ گزشتہ 3 سال میں اسرائیلی سفارت خانہ کے قریب کم شدت کے 2دھماکے ہوچکے ہیں، جن میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔