مشرق وسطیٰ

حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ

حماس نے کہا ہے کہ اس کے سیاسی قائد اسمٰعیل ھنیہ غزہ پٹی میں امکانی جنگ بندی پر مصر کے عہدیداروں سے بات چیت کرنے کے بعد مصر سے روانہ ہوچکے ہیں۔

بیروت: حماس نے کہا ہے کہ اس کے سیاسی قائد اسمٰعیل ھنیہ غزہ پٹی میں امکانی جنگ بندی پر مصر کے عہدیداروں سے بات چیت کرنے کے بعد مصر سے روانہ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
امریکی وزیر خارجہ کی شاہ اردن عبداللہ دوم سے ملاقات
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
اسرائیل سنبھل نہیں پائے گا: اسماعیل ہنیہ
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط

جمعہ کی صبح حماس نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ آیا اسمٰعیل ھنیہ نے مصری انٹلیجنس سربراہ عباس کامل سے جنگ کے خاتمہ‘ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کے بہاؤ پر جو بات چیت کی وہ کامیاب رہی یا اس میں کوئی پیشرفت ہوئی۔ قاہرہ میں یہ بات چیت پیرس میں اس ویک اینڈ پر متوقع اعلیٰ سطح کی میٹنگ سے قبل ہوئی۔

پیرس میٹنگ میں بین الاقوامی ثالثی نئی تجویز پیش کریں گے۔ امریکہ‘ مصر اور قطر گزشتہ چند ہفتوں سے جدوجہد کررہے ہیں کہ کوئی فارمولہ نکل آئے جس کے نتیجہ میں غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن مہم رک جائے۔ اب مسلمانوں کا ماہ ِ مقدس رمضان شروع ہونے کو ہے۔

اسرائیل مرحلہ وار معاملت چاہتا ہے۔ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی سے قبل ابتدا میں جنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا تھا جو 5 ویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔ اسرائیل نے اس مطالبہ کو مستردکردیا۔ صلح صفائی کرانے والے ایک نئی معاملت پر کام کررہے ہیں۔

7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے لڑاکوں نے حملہ کرکے تقریباً 1200 افراد کو ہلاک کردیا تھا اور 250 اسرائیلیوں کو یرغمالی بنالیا تھا۔ نومبر کی ایک ہفتہ طویل لڑائی بندی میں نصف یرغمالی رہا ہوگئے۔ تقریباً 100 یرغمالی ابھی بھی حماس کے قبضہ میں ہیں۔

a3w
a3w