حیدرآباد

سینئر آئی اے ایس عہدیدار سمیتا سبھروال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

قانون ساز کونسل میں مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے ایم ایل سی نے معذورین کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ریماکس نہیں کرنا چاہئے۔جس کی وجہ معذورین کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

حیدرآباد: معذورین کے تعلق سے تلنگانہ کی سینئرآئی اے ایس عہدیدار سمیتا سبھر وال کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل سی جیون ریڈی نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کے خلاف سخت کارروائی کرے۔سمیتانے کہا ہے کہ سیول سرویسس میں جہاں کہیں زیادہ فیڈل ورک ہوتا ہے معذورین کیلئے ریزرویشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
دلتوں کے خلاف متنازعہ ریمارک، کنڑ اداکار اُپیندر کو پولیس کا سمن
مرکز کے بارے میں راہول اور کجریوال کے جھوٹے تبصرے

آج یہاں قانون ساز کونسل میں مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے ایم ایل سی نے معذورین کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ریماکس نہیں کرنا چاہئے۔جس کی وجہ معذورین کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سمیتا سبھر وال جو کہ ایک ذمہ دار عہدہ پر فائز ہیں انہوں نے معذور افراد کے خلاف اس طرح کے ریماکس کرتے ہوئے اہانت کی ہے اور کہا ہے کہ ملازمتوں میں معذورین کیلئے تحفظات کی ضرورت نہیں ہے۔

ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوراً سینئر آئی اے ایس آفیسر کے خلاف کارروائی کرے۔جس سے معذور افراد کی تائید میں ایک تقویت بخش پیام جائے گا۔ جیون ریڈی نے  استفسار کیا کہ کیوں ریاستی حکومت نے قانون کے تحت مذکورہ عہدیدار کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ اس مسئلہ کو طوالت نہیں دی جانی چاہئے۔ فوری کارروائی کرنی ہوگی۔

a3w
a3w