شمالی بھارت
نتیش کمار کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ، پٹنہ میں پوسٹرس
جنتادل یو عاملہ اجلاس سے قبل ہفتہ کے دن پارٹی قائد چھوٹو سنگھ یہ پوسٹرس لگاکر سرخیوں میں آگئے کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دیا جائے۔

پٹنہ(آئی اے این ایس) جنتادل یو عاملہ اجلاس سے قبل ہفتہ کے دن پارٹی قائد چھوٹو سنگھ یہ پوسٹرس لگاکر سرخیوں میں آگئے کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دیا جائے۔
چھوٹو سنگھ نے ایسے پوسٹرس پٹنہ میں لگائے۔
جنتادل یو دفتر کے باہر بھی پوسٹرس دکھائی دیئے۔ پوسٹرس میں نتیش کمار کی نمایاں تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ بہار کے ممتاز سوشلسٹ رہنما چیف منسٹر نتیش کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دیا جانا چاہئے۔
پوسٹرس اور مطالبہ‘ چھوٹو سنگھ کی نجی پہل ہوسکتے ہیں لیکن اسے آنے والے بہار اسمبلی الیکشن سے قبل خاص طورپر پارٹی کے اندر چیف منسٹر کے لئے تائید حاصل کرنے کی کوشش کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔