حیدرآباد

نانک رام گوڑہ کی عمارت میں امریکی قونصلیٹ کی سرگرمیوں کاآغاز

شہر کے نانک رام گوڑہ علاقہ میں جدید عالیشان عمارت میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے آج سے اپنا کام کاج شروع کردیاہے۔ امریکہ۔ ہندوستان اسٹراٹیجک پارٹنرشپ نے آج ایک اہم سنگ میل حاصل کیاہے۔

حیدرآباد: شہر کے نانک رام گوڑہ علاقہ میں جدید عالیشان عمارت میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے آج سے اپنا کام کاج شروع کردیاہے۔ امریکہ۔ ہندوستان اسٹراٹیجک پارٹنرشپ نے آج ایک اہم سنگ میل حاصل کیاہے۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
امریکی قونصل خانہ کی نانک رام گوڑہ منتقلی
بیگم پیٹ اسکول میں یوم اساتذہ تقریب، آدتیہ ریڈی کی شرکت اور خطاب
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

امریکی قونصل جنرل حیدرآباد جنیفر لارسن نے یہ بات کہی۔ امریکی قونصلیٹ کی جدید عمارت کی تعمیر پر 340 ملین ڈالر خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہند۔امریکہ تعلقات میں قونصلیٹ کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ آنے والے مہینوں اور برسوں میں ہند۔ امریکی تعلقات کو وسعت دینے ہم اسٹاف کی تعداد بڑھانے کے منتظر ہیں۔

اسٹاف کے بشمول ویزا اسٹاف ارکان کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجاسکتاہے۔ امریکی قونصلیٹ جنرل‘ ہندوستانی ریاستوں تلنگانہ‘آندھراپردیش اور اڑیسہ میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی نمائندگی کرے گا۔ اس علاقہ میں کلیدی شعبہ جات میں ہند۔ امریکی تعلقات کو توسیع دی گئی۔

ان میں اعلی تعلیم اور کلچرل پروگرام ملٹری کوآپریشن‘صحت اور ماحولیات شعبہ جات شامل ہیں۔ سال 2022 میں قونصلیٹ جنرل حیدرآباد نے 18ہزار سے زائد طلباء کے لیے ویزے جاری کئے جبکہ امریکی کمپنیوں نے اس علاقہ میں ٹکنالوجی‘ دفاع‘ ایرو اسپیس اور فارما سیوٹیکلس میں بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ایمبسیڈرس فنڈس فار کلچرل پری زرویشن کے ذریعہ قونصیلٹ‘مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تاریخی یاد گاروں کے تحفظ کے لیے کام کررہاہے۔ امریکی قونصلیٹ کی نئی عمارت‘حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ میں سروے نمبر 115/1 کی اراضی پر تعمیر کی گئی۔

قونصلر کی ایمرجنسی خدمات سے استفادہ کے لیے امریکی شہری فون نمبر040-6932 8000پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ ویزا کے درخواست گزار انٹرویوز‘نانک رام گوڑہ حیدرآباد کی جدید قونصلیٹ عمارت سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ 2008 میں امریکی قونصلیٹ پہلے تاریخی پائیگاپلازہ میں قائم کیاگیاتھا۔ ملک کی آزادی کے بعد حیدرآبادمیں امریکی قونصلیٹ کاقیام امریکہ کا پہلا سفارتی دفتر ہے۔