حیدرآباد
دکن مال انہدام، متصل مکانات میں مقیم افراد کو باز آباد کاری مراکز میں دشواریاں
ان مراکز میں منتقل کئے گئے افراد نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ان کو ان مراکز میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں آگ کے ساتھ کثیف دھویں کی وجہ سے ان کو صحت کے مسائل کے سبب بازآبادکاری مراکز منتقل کیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد کے دکن مال میں پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ کے بعد اس عمارت کو منہدم کرنے کا کام بلدیہ کی جانب سے تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔اس مقصد کے لئے اس پانچ منزلہ عمارت سے متصل مکانات میں رہنے والوں کو بازآبادکاری مراکز منتقل کیاگیا ہے۔
ان مراکز میں منتقل کئے گئے افراد نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ان کو ان مراکز میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں آگ کے ساتھ کثیف دھویں کی وجہ سے ان کو صحت کے مسائل کے سبب بازآبادکاری مراکز منتقل کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ آگ کی شدت کی وجہ سے ان کے مکانات کی دیواروں کے ساتھ ساتھ مکانات میں رکھے سامان کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہاکہ ان مراکز میں رہنے کی وجہ سے ان کے کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں۔انہیں مچھروں کا بھی سامنا ہے۔