شمالی بھارت

Demolition of madrasa in Panna MP: مدرسے ڈھادینا، اقلیتوں سے ناانصافی: مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی

صدر آل انڈیا مسلم جماعت مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے نئے وقف قانون کے تحت مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ میں حال میں مدرسے ڈھائے جانے اور مہربند کئے جانے کی پیر کے دن سخت مذمت کی۔

Demolition of madrasa in Panna MP: بریلی (آئی اے این ایس) صدر آل انڈیا مسلم جماعت مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے نئے وقف قانون کے تحت مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ میں حال میں مدرسے ڈھائے جانے اور مہربند کئے جانے کی پیر کے دن سخت مذمت کی۔

انہوں نے اس کارروائی کو انصاف کی خلاف ورزی اور اقلیتوں کے حقوق پر حملہ قراردیا۔ مولانا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں ایک 30 سال قدیم مدرسہ کو بلڈوزرس کے ذریعہ ڈھادیا گیا۔

اسی طرح حکومت اتراکھنڈ نے ہلدوانی میں کئی مدرسوں بند کردیئے۔ انہو ں نے دونوں ریاستوں کی حکومتوں پر تنقید کی اور ان سے کہا کہ وہ مذہبی اور تعلیمی ادارے چلانے کے دستوری حقوق کا احترام کریں۔ دستور سبھی شہریوں کو اپنی پسند کے تعلیمی ادارے کھولنے اور چلانے کی آزادی دیتا ہے۔

دستور جب اجازت دیتا ہے تو حکومت کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ مدرسوں پر بلڈوزر چلادے یا انہیں مربند کردے۔ یہ کھلم کھلا ناانصافی ہے اور اس سے اقلیتوں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔ ایسی کارروائی سے اعتماد ٹوٹتا ہے اور اقلیتی برادریاں غیرضروری دباؤ میں آتی ہیں۔

وقف ترمیمی قانون 8 اپریل کو لاگو ہوا۔ حکومت اس کا دفاع کررہی ہے لیکن کئی مسلم تنظیموں بشمول آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور اپوزیشن جماعتوں نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے اس قانون کو بھیدبھاؤ والا اور غیردستوری قراردیا۔