حیدرآباد

غریبوں کے مکانات کو مسمار کرنا اچھا عمل نہیں: ڈی ناگیندر

خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندرا نے اپنے ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا کہ غریبوں کے مکانات کو مسمار کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔

حیدرآباد: خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندرا نے اپنے ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا کہ غریبوں کے مکانات کو مسمار کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

یہاں اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دانم ناگیندرا نے کہاکہ وہ پہلے ہی حائیڈرا حکام کو انتباہ دے چکے ہیں کہ وہ سلم علاقوں میں نہ جائیں اور غریب ا فراد کے گھروں کو منہدم نہ کریں۔

انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ جل وہار اور آئی میاکس جیسے ایسے کئی پانی پروفائل علاقہ جات ہیں جہاں ان علاقوں کو آج تک کسی نے چھوا تک نہیں ہے۔

رکن اسمبلی دانم ناگیندر جنہوں نے بی آر ایس ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد حکمراں جماعت کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، نے دعویٰ کیا کہ بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز ان کے ربط میں ہیں مگر یہ ایم ایل ایز ضمنی الیکشن سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے بی جے پی ایم پی ایٹالہ راجندر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ حائیڈرا کی انہدامی کارروائی سے توجہ منتشر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔