آندھراپردیش

بارش اورمشکل صورتحال کے باوجود حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایاگیا

جب ڈاکٹر انیل کمار ڈیلیوری کے انتظامات کر رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے۔ اسے بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے الوری سیتاراما راجو ضلع میں بارش کے دوران مشکل صورتحال کے باوجود کامیابی کے ساتھ ایک حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایاگیا۔ضلع کا کا ورارام چندرا پورم منڈل گوداوری کی سیلاب کی زد میں آگیا۔ اس خاتون جس کی شناخت بھوانی کے طورپر کی گئی ہے، کو اتوار کی شب پیٹ میں درد ہونے لگا۔

متعلقہ خبریں
حاملہ خاتون کی راستے میں زچگی
حاملہ خاتون کا حسین ساگر میں اقدام خودکشی

اس کے شوہر سائی رام نے اسے ریکھاپلی کے اسپتال منتقل کیا۔ جب ڈاکٹر انیل کمار ڈیلیوری کے انتظامات کر رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے۔ اسے بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

سیلاب کی وجہ سے سڑک تک رسائی نہیں ہوپارہی تھی۔ رات ایک بجے تحصیلدار مولانا فضل اور ایٹاپاکاکے سرکل انسپکٹر راما راؤ کو اطلاع ملی جنہوں نے دوسرے افراد کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد خاتون کواسپتال منتقل کیا۔

a3w
a3w