آندھراپردیشتلنگانہ

متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں پیش آئے خطرناک بڑے ٹرین حادثات کی تفصیلات

اے پی کے وجیا نگرم ضلع میں ٹرین حادثہ نے متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاست میں پیش آئے خطرناک ٹرین حادثات کی یاد دلادی ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے وجیا نگرم ضلع میں ٹرین حادثہ نے متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاست میں پیش آئے خطرناک ٹرین حادثات کی یاد دلادی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ماضی میں تلگو ریاستوں میں ٹرین کے بڑے حادثات کی تفصیلات اس طرح ہے۔ 21 جنوری 2017: ہیراکھنڈ ایکسپریس حادثہ۔

ہیراکھنڈ ایکسپریس 18448، جگدل پور سے بھونیشور جانے والی ٹرین آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں پٹری سے اتر گئی۔ اس واقعہ میں 41 افرادکی موت ہو گئی تھی، 68 افراد زخمی ہوئے۔

ٹرین میں 600 مسافرسوارتھے۔30 جولائی 2012: تمل ناڈو ایکسپریس میں آگ:آندھرا پردیش کے نیلور کے قریب تمل ناڈو ایکسپریس میں آگ لگنے سے 47 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 25 افراد زخمی ہوئے تھے۔

22 مئی 2012: ہبلی۔بنگلور ہمپی ایکسپریس ٹرین حادثہ:اننت پور ضلع کے پینوکونڈہ میں ٹرین کے پٹری سے اترنے سے 25 افرادکی موت ہو گئی تھی۔18 اگست 2006: چنئی۔

حیدرآباد ایکسپریس میں آگ:سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب چنئی۔حیدرآباد ایکسپریس کے پانچ ڈبوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔اس واقعہ میں مسافر محفوظ رہے۔

29 اکتوبر 2005: رے پلی۔سکندرآباد ڈیلٹا فاسٹ پاسنجر ٹرین ندی میں گرگئی تھی۔اس حادثہ میں 114 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔2 جولائی 2003: گنٹور۔سکندرآبادنلگنڈہ ایکسپریس ٹرین کا ایک انجن، دو کوچ ورنگل ریلوے اسٹیشن کے قریب روڈ انڈربریج سے گرگئے تھے۔

اس حادثہ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔10 اکتوبر 1990: ماونوازوں نے ٹرین جلادی تھی۔ حیدرآباد کے قریب چرلاپلی میں 40 افراد اس وقت زندہ جل گئے جب مشتبہ ماونوازوں نے ٹرین کو آگ لگا دی تھی۔