جموں و کشمیر

بھگوان رام صرف بی جے پی ہی نہیں بلکہ دنیا کے بھگوان ہیں:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہاکہ بھگوان رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی ہو موجود ہیں وہ دنیا کے رام ہیں صرف بی جے پی اورآر ایس ایس کے ہی نہیں ہیں'۔

جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھگوان رام بی جے پی یا آر ایس ایس کے ہی نہیں بلکہ پورے دنیا کے بھگوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی وہ موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ
بھگوان رام بی جے پی کے انتخابی امیدوار : سنجے راوت
بی جے پی، بھگوان رام کی مارکٹنگ کررہی ہے:موریہ
میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ‘بھگوان رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی موجود ہیں وہ دنیا کے رام ہیں صرف بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہی نہیں ہیں’۔

22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت دینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘وہ کون ہوتے ہیں کسی کو بلانے والے، کیا رام مندر میں جانے کے لئے کسی کے اجازت کی ضرورت ہے، میں عمرہ کے لئے جا رہا ہوں کیا مجھے وہاں سے چٹھی آئی گی’۔

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘بلوچستان کے لوگوں کو ایران کے سرحد پر پناہ مل رہی ہے جس سے پاکستان خوش نہیں ہے’۔ انہوں نے کہا: ‘سرحد ان دو ممالک کے درمیان تنائو ہمارے لئے خطرہ ہے’۔

بتادیں کہ اتر پردیش میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لئے بیشتر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو دعوت دی گئی ہے۔

a3w
a3w