حیدرآباد

حیدرآباد میں جھیلوں کی ایف ٹی ایل کا تعین،خصوصی ایپ کی تیاری

حیدرا کمشنر رنگناتھ نے بتایا کہ ''لیک انیومریشن'' کے نام سے یہ ایپ بنایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایف ٹی ایل کا تعین مکمل ہو جائے تو شہر میں جھیلوں سے متعلق کئی مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں جھیلوں کی ایف ٹی ایل کے تعین کے سلسلہ میں حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) ایک خصوصی ایپ تیار کررہاہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

حیدرا کمشنر رنگناتھ نے بتایا کہ ”لیک انیومریشن” کے نام سے یہ ایپ بنایاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایف ٹی ایل کا تعین مکمل ہو جائے تو شہر میں جھیلوں سے متعلق کئی مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے۔

رنگناتھ نے حکام کو ہدایت دی کہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں سے جمع کردہ معلومات کے ساتھ ساتھ تکنیکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ایف ٹی ایل کا تعین کیا جا رہا ہے اور اس دوران عوام سے بھی اعتراضات وصول کیے جائیں گے۔

اس مقصد کے لئے ایپ میں عوامی اعتراضات درج کرنے کے لیے ایک علیحدہ کالم مختص کیا جائے گا۔ رنگناتھ نے وضاحت کی کہ ایک طرف مٹی بھرنے اور دوسری طرف گندے پانی کے مسلسل جھیلوں میں آنے سے ایف ٹی ایل کی حدیں تبدیل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف ٹی ایل کا تعین دیہی، ریونیو، ایچ ایم ڈی اے، جی ایچ ایم سی، آبپاشی، سروے آف انڈیا کے ریکارڈس کے ساتھ ساتھ این آر ایس سی کی سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی طور پر ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے شبہات یا غلط فہمیوں کی گنجائش باقی نہ رہے۔