شمالی بھارت

20جنوری سے ایودھیا جانے پر پابندی

ایودھیا میں رام مندر میں بھگوان کی مورتی کی پران پرتشٹھا آئندہ 22جنوری کو ہونے جارہی ہے اور اس کے لئے تیاریاں شباب پر ہیں۔

امیٹھی: ایودھیا میں رام مندر میں بھگوان کی مورتی کی پران پرتشٹھا آئندہ 22جنوری کو ہونے جارہی ہے اور اس کے لئے تیاریاں شباب پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت

اس تقریب کے لئے سادھو سنتوں سمیت وی وی آئی پی اور وی آئی پی مہمانوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ وہیں عام لوگوں کو ایودھیا جانے کے لئے روک لگا دی گئی ہے۔ پران پرتشٹھا کے دودن قبل سے ہی عام لوگوں کو ایودھیا جانے کے لئے روک لگا دی گئی ہے۔

عام لوگوں کو ایودھیا آنے پر ہونے والی پریشانی سے بچانے کے لئے یہاں نہ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے ا ور یہاں آنے سے لوگوں کو روکنے کی ذمہ داری پنچایت سکریٹریز اور گرام پردھانوں کو دی گئی ہے۔ بس اور ٹرین کی بکنگ بھی منسوخ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایودھیا میں آئندہ 22 جنوری کو رام مندر کے گربھ گرہ میں رام للا کی مورتی کی تنصیب ہوگی۔ اس موقع پر رام للا کے درشن کے لئے ملک و بیرون سے بھکت ایودھیا پہنچنا چاہتے ہیں حالانکہ وزیر اعظم مودی سمیت دیگر معروف ہستیوں کے شامل ہونے کی وجہ یہاں پروٹوکول ہوگا۔

اس دن ایودھیا میں سیکورٹی کافی مضبوط ہوگی۔ٹھہرنے کے لئے ہوٹلوں میں بھی کافی بھیڑ ہوسکتی ہے۔ایسے میں اگر آپ 22 جنوری کو ایودھیا جانے کی سوچ رہے ہیں تو آپ کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ملک کے مختلف ا پوزیشن قائدین نے اُنہیں ایودھیا نہ مدعو کئے جانے پر ناراضگی جتائی ہے۔

a3w
a3w