حیدرآباد

تلنگانہ میں ترقیاتی کام، مرکز نے 9 لاکھ کروڑ صرف کئے: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے لئے اتوار کو وزیراعظم مودی کے دورہ پر حکمران جماعت بی آر ایس کی تنقید پر ردِعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ 9برسوں کے دوران ریاست میں ترقیاتی پراجکٹس پر مرکزی حکومت نے 9لاکھ کروڑ روپے صرف کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
دہشت گردی کا شکار طلبا کیلئے ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص

 انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے لئے اتوار کو وزیراعظم مودی کے دورہ پر حکمران جماعت بی آر ایس کی تنقید پر ردِعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ترقیاتی پراجکٹس کے افتتاح کے لئے ریاست کا دورہ کررہے ہیں۔ا نہوں نے الزام لگایا کہ بے روزگاری الاؤنس اور دلت خاندانوں کے لئے 3 ایکڑ اراضی پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بی آر ایس حکومت میں سوائے رشوت خوری کے کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے دوران طویل عرصہ سے زیر التواء مسائل حل کئے جائیں گے۔ مرکزی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی سطح کی مہم کے حصہ کے طور پر ہر بستی، گاؤں میں اتوار کو 9:10 بجے سوچھتا پروگرام میں حصہ لیں۔