ایشیاء

رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد

پاکستان سے ڈھائی سو عقیدت مندوں نے جمعہ کو یہاں شری رام للا کے درشن کئے۔ پڑوسی ملک کے صوبہ سندھ کے 34 اضلاع سے آئے یہ عقیدت مند بجرنگ بلی کے درشن کرنے ہنومان گڑھی بھی پہنچے اور سریو آرتی میں بھی شرکت کی۔

ایودھیا: پاکستان سے ڈھائی سو عقیدت مندوں نے جمعہ کو یہاں شری رام للا کے درشن کئے۔ پڑوسی ملک کے صوبہ سندھ کے 34 اضلاع سے آئے یہ عقیدت مند بجرنگ بلی کے درشن کرنے ہنومان گڑھی بھی پہنچے اور سریو آرتی میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساکھر، سانگن، کنٹھ کوٹ، چھچھڑا، پینو، بیجی، پتاپن، میسرہ، بھلاری وغیرہ مقامات سے سندھی برادری کے 250 افراد شادانی دربار کی قیادت میں یاترا پر ہندستان آئے ہیں۔

جمعرات کی رات ایودھیا پہنچنے کے بعد ان کے پروگرام میں سورج کنڈ اور گپتار گھاٹ کے بعد دوپہر میں شری رام للا کے درشن طے تھے۔

اس گروپ کے مقامی نمائندے امیش جیلانی نے بتایا کہ پڑوسی ملک سے آئے ہوئے عقیدت مند ڈھول نگاڑے اور نعرے کے ساتھ ناچتے ہوئے رام للا کے دربار پہنچے اور سر جھکایا ۔

شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر سمواد کیندر نے بتایا کہ ہنومان گڑھی میں درشن کے بعد تمام نے سریو آرتی میں حصہ لیا۔ امرتسر، امراوتی شادانی دربار چھتیس گڑھ، پریاگ راج، ہریدوار وغیرہ بھی ان یاتریوں کے پروگرام میں شامل ہیں۔