حیدرآباد
ڈسکاؤنٹ ٹریفک چالانات کیلئے فرضی ویب سائٹس سے عوام چوکس رہیں:ٹریفک پولیس
حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اپنے ایکس پلیٹ فارم کے پوسٹ میں کہاکہ دھوکہ بازوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس نے کہاکہ اگرشہریوں کو فرضی ویب سائٹس کے بارے میں اطلاع ملے تو وہ فون نمبر1930کوڈائل کریں۔
حیدرآباد: حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سائبردھوکہ بازوں سے چوکس رہیں جو زیرالتوا ٹریفک چالانات پر حکومت کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے ڈسکاونٹ کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ دھوکہ باز، فرضی ویب سائٹس بناتے ہوئے آن لائن چالانات کو قبول کررہے ہیں۔حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اپنے ایکس پلیٹ فارم کے پوسٹ میں کہاکہ دھوکہ بازوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس نے کہاکہ اگرشہریوں کو فرضی ویب سائٹس کے بارے میں اطلاع ملے تو وہ فون نمبر1930کوڈائل کریں۔