کھیل

بابراعظم نے لاکھوں کی شیروانی خریدنے کی تردید کردی

کچھ روز قبل انٹرنیٹ پر کپتان بابر اعظم کے حوالے سے ایک خبر گردش کرنا شروع ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کپتان نے ہندوستان میں شادی کیلئے سات لاکھ کی شیروانی خریدی ہے۔

دہلی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم جہاں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں مصروف ہے وہیں اس میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کرکٹ کے میدان سے باہر بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر
بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد
بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا

اس ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہندوستان میں خوب مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔ کچھ روز قبل انٹرنیٹ پر کپتان بابر اعظم کے حوالے سے ایک خبر گردش کرنا شروع ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کپتان نے ہندوستان میں شادی کیلئے سات لاکھ کی شیروانی خریدی ہے۔

اس مبینہ خبر کے سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد بابر اعظم کی جانب سے اس بات کی حتمی طور پر تردید کی گئی ہے کہ انہوں نے ہندوستان میں ایسی کوئی شیروانی نہیں خریدی۔

بابر اعظم نے اپنی اسپانسرڈ کمپنی سایہ کارپوریشن کی پوسٹ کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم میڈیا کے کچھ مخصوص پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی اس خبر کی مکمل تردید کرتے ہیں جس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے جاری ورلڈ کپ میں کپڑوں اور زیورات کی شاپنگ کی ہے۔

‘اس اسٹوری میں مزید لکھا گیا کہ ’یہ خبر بابر اعظم کیلئے بھی حیرت انگیز ثابت ہوئی ہے۔ ہم مکمل طور پر ان بے بنیاد دعوؤں کی نفی کرتے ہیں اور میڈیا کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے پہلے اُس کی تصدیق کر لیا کریں۔‘

a3w
a3w