حیدرآباد

کیا بنڈی سنجے نے علم نجوم کی تعلیم حاصل کی؟پونم پربھاکر کا سوال

پونم پربھاکر نے کہا کہ بنڈی سنجے کا یہ ریمارک نامناسب ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ بنڈی سنجے یہ بتائیں کہ انہوں نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کریم نگر کی ترقی کے لئے کیا کیا ہے؟

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے بعد تلنگانہ کی کانگریس حکومت کے گرجانے سے متعلق بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ بنڈی سنجے انٹرمیڈیٹ میں فیل ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

 لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ انہوں نے علم نجوم کی تعلیم حاصل کی ہے۔پونم پربھاکر نے کہا کہ بنڈی سنجے کا یہ ریمارک نامناسب ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ بنڈی سنجے یہ بتائیں کہ انہوں نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کریم نگر کی ترقی کے لئے کیا کیا ہے؟