جموں و کشمیر

پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف سرینگر میں زبردست احتجاج (ویڈیو دیکھیں)

سری نگر میں پولیس نے جمعرات کو سری نگر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ایک غیر مقیم طالب علم کے خلاف مبینہ طور پر ایک کالر ایب پر حساس متن پوسٹ کرنے پر فوجداری کیس درج رجسٹر کیا ہے۔

سری نگر: سری نگر میں پولیس نے جمعرات کو سری نگر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ایک غیر مقیم طالب علم کے خلاف مبینہ طور پر ایک کالر ایب پر حساس متن پوسٹ کرنے پر فوجداری کیس درج رجسٹر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میر واعظ نظربند، جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج

ایک سینئر پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس نے جی ایم سی سری نگر کے ایک طالب علم کی جانب سے ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کے خلاف حساس مواد پوسٹ کرنے کے واقعہ پر توجہ کی۔

آفیسر نے کہا کہ جی ایم سی سری نگر انتظامیہ سے اطلاع موصول ہونے کے بعد معاملہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔

آفیسر نے عوام سے افواہیں پھیلانے / جھوٹی اطلاع فراہم کرنے والوں اور سماج دشمن عناصر کے پروپگنڈہ کا شکار نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔

اُن لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو اشتعال انگیزی اور اُکسانے میں ملوث پائے جائیں۔