آندھراپردیش

سانس لینا مشکل، کویت میں پھنسی بھارتی خاتون کی درد بھری فریاد

کویت میں پھنسنی آندھرا پردیش کی ایک خاتون کی مدد کیلئے فریاد کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوناسیما ضلع کی ساکن پی امّولو 6ماہ قبل ایک ایجنٹ کے ذریعہ کوویت میں گھریلو کام کاج کے لئے گئی تھیں

حیدرآباد: کویت میں پھنسنی آندھرا پردیش کی ایک خاتون کی مدد کیلئے فریاد کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوناسیما ضلع کی ساکن پی امّولو 6ماہ قبل ایک ایجنٹ کے ذریعہ کوویت میں گھریلو کام کاج کے لئے گئی تھیں

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
پہلے عرب خلاباز کی 6 ماہ بعد زمین پر واپسی
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

لیکن وہاں پہنچنے کے بعد اس پر حد سے زیادہ کام کا بوجھ ڈالا جانے لگا اوراسے غیر انسانی مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔امّولو نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بناتے ہوئے اس میں شکایت کی کہ جب اس نے ایجنٹ سے اپنے آبائی گاؤں واپس بھیجنے کی درخواست کی تواسے ایک کمرہ میں قید کر دیا گیا اور دو لاکھ روپئے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کھانے کے لیے کچھ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں خاتون نے روتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرے اور اس کی محفوظ طورپر گھر واپسی کو یقینی بنائے کیونکہ اس کا ایسے ماحول میں سانس لینا بھی مشکل ہو رہا ہے۔