شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں 228 پاکستانی شہری مقیم

مدھیہ پردیش میں مقیم 228 پاکستانی شہریوں کو مرکز کی 27 اپریل کی ڈیڈ لائن سے قبل ہندوستان چھوڑ کر جانا ہوگا۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

بھوپال (پی ٹی آئی) مدھیہ پردیش میں مقیم 228 پاکستانی شہریوں کو مرکز کی 27 اپریل کی ڈیڈ لائن سے قبل ہندوستان چھوڑ کر جانا ہوگا۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

منگل کے پہلگام حملہ میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔

ہندوستان نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 27 اپریل تک اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ ریاستی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہمیں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مدھیہ پردیش میں 228 پاکستانی مقیم ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل تمام چیف منسٹروں کو فون کرکے کہا تھا کہ وہ 27 اپریل تک پاکستانی شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیج دینا یقینی بنائیں۔