شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

بریلی میں سڑک پر نماز کی ادائیگی، 57 افراد کیخلاف ایف آئی آردرج

یہ کیس جمعہ کی رات درج کیاگیا۔ سب انسپکٹر کی شکایت کے حوالے سے ایس ایچ او نے بتایا کہ ولیج پردھان محمد عمر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ جمعہ کی صبح قبرستان میں ایک تدفین انجام دی جائے گی۔

بریلی (اترپردیش):  بریلی میں ایک قبرستان کے قریب سڑک پر نماز ادا کرنے کے الزام میں 7 معلوم اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیاہے۔ حفیظ گنج اسٹیشن ہاوز آفیسر (ایس ایچ او) چیت رام ورما نے بتایا کہ سب انسپکٹر گجیندر سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر موضع دعاوت کے ساکن کلوا‘ نربر خان‘ صابر‘ جنادے علی‘ محمد عمر (ولیج پردھان)‘ عروب علی‘ ممتاز اور دیگر 50 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفاع 505(1)(b) اور 341 کے تحت ایک کیس درج کرلیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں
فیس بک پر پاکستانی پرچم پوسٹ کرنے بریلی میں نوجوان گرفتار
بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج

 یہ کیس جمعہ کی رات درج کیاگیا۔ سب انسپکٹر کی شکایت کے حوالے سے ایس ایچ او نے بتایا کہ ولیج پردھان محمد عمر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ جمعہ کی صبح قبرستان میں ایک تدفین انجام دی جائے گی۔ جب نقشو خان کا جلوس جنازہ قبرستان کے قریب سڑک پر پہنچا تو ملزمین نے وہاں نماز ادا کی۔

انہوں نے کہاکہ قبرستان کے قریب پولیس فورس پہلے سے موجود تھی کیونکہ یہ ایک گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔ ایک مذہبی مقام ”برہما دیو استھل“ کے قریب واقع ہے۔ مقامی عوام نے نماز کی ادائیگی پر اعتراض کیا۔ انہوں نے اس واقعہ  کا ایک ویڈیو بھی بنایا جو سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہوگیا۔

a3w
a3w