ڈیجٹیل گرفتاری۔ موظف پروفیسر کے 78لاکھ روپئے دھوکہ سے لوٹ لئے گئے
انہوں نے کہاکہ شرما جس موبائل فون کااستعمال کرتے ہیں اس کی سم کارڈ میں فرق ہے اوراس کے ذریعہ سائبردھوکہ بازی کی گئی ہے۔انہوں نے بعد ازاں ڈیجیٹل گرفتار کی دھمکی دی ۔
حیدرآباد: ڈیجٹیل گرفتاری کے نام پر سائبرمجرمین نے موظف پروفیسر کے 78لاکھ روپئے دھوکہ سے لوٹ لئے۔
یہ واقعہ اے پی کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیماورم میں پیش آیا۔
سائبردھوکہ بازوں نے اس موظف پروفیسر کو فون کرتے ہوئے اس سے کہا کہ اس کو ڈیجیٹل گرفتارکیاگیا ہے۔
یہ رقم 13دنوں میں اس موظف پروفیسر کے بینک کھاتے سے اڑالی گئی۔
اس موظف پروفیسر جس کی شناخت ایم وی جی ای شرما کے طورپر کی گئی ہے،کو فون کرتے ہوئے سائبردھوکہ بازوں نے خود کو سی بی آئی کے عہدیدار قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ شرما جس موبائل فون کااستعمال کرتے ہیں اس کی سم کارڈ میں فرق ہے اوراس کے ذریعہ سائبردھوکہ بازی کی گئی ہے۔انہوں نے بعد ازاں ڈیجیٹل گرفتار کی دھمکی دی ۔
اس سے تفصیلات طلب کی گئی جس پرمتاثرہ پروفیسر نے اپنے آدھارکارڈ،بینک کی تفصیلات فراہم کی جس کے بعد 13دنوں کے دوران ان کے بینک کھاتے سے 78لاکھ روپئے غائب کردیئے گئے۔
بعد ازاں اس واقعہ کا علم ہواجس کے بعد بھیماورم پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی گئی۔بھیماورم پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔