مشرق وسطیٰ

حج میں ڈیجیٹل منتقلی سے عازمین کو بہتر تجربہ حاصل ہوگا

سعودی عرب کے حج و عمرہ شعبے میں تمام سطحوں پر تیزی کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈیجیٹل منتقلی عمل میں آرہی ہے جب کہ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا اور عازمین کے تجربہ کو فروغ دیا جائے گا۔

لندن: سعودی عرب کے حج و عمرہ شعبے میں تمام سطحوں پر تیزی کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈیجیٹل منتقلی عمل میں آرہی ہے جب کہ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا اور عازمین کے تجربہ کو فروغ دیا جائے گا۔

برٹش ہاجیز کونسل کے سی ای او نے کل یہ بات بتائی۔ جدہ میں حج ایکسپو 2023 کے دوران بات چیت کرتے ہوئے راشد مغرابیا نے بتایا کہ خدمات فراہم کنندگان کے عزم کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے جو مصنوعات اور خدمات فراہم کررہے ہیں جس سے عازمین کے تجربہ میں اضافہ ہوا۔

منگل کو ایکسپو میں عازمین کے لئے حج کو آسان بنانے فری اسمارٹ کارڈ کی لانچ کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ کارڈ میں عازمین کی شخصی معلومات ہوں گی اور اِسے الیکٹرانک اپلیکیشن سے مربوط کیا جائے گا۔ اِس سے قبل وزارت حج اور عمرہ اور اوقاف کی جنرل اتھاریٹی کے درمیان سمجھوتہ ہوا۔

مغرابیا نے بتایا شراکت داروں سے ملاقات بہت اچھی رہی ہیں، سی ای او نے بتایا کہ نوسوک تبادلہ خیال پویلین بالخصوص متاثر کن رہا ہے۔

نوسوک سرکاری منصوبہ بندی اور عمرہ آنے والوں کے لئے بکنگ پلیٹ فارم ہے جس کا افتتاح وزیر حج و عمرہ توفیق الرابعہ نے گزشتہ سال کیا۔ نوسوک کے ساتھ ہی ساری دنیا کے عازمین بآسانی اپنے سارے دورہ کا اہتمام کرسکیں گے جس میں ای ویزا کے لئے درخواست کے علاوہ ہوٹلس اور پروازوں کی بکنگ بھی شامل ہیں۔