استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکی میں 7.8 شدت کا زلزلہ جس میں اس کے جنوب مشرقی علاقہ میں ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم‘اگر استنبول میں ایسا ہی زلزلہ آئے جس کا اندیشہ کیاجارہا ہے تو اس سے مزید تباہی اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
استنبول: ترکی میں 7.8 شدت کا زلزلہ جس میں اس کے جنوب مشرقی علاقہ میں ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم‘اگر استنبول میں ایسا ہی زلزلہ آئے جس کا اندیشہ کیاجارہا ہے تو اس سے مزید تباہی اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
زلزلیاتی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ ترکیہ کا سب سے بڑا شہر جہاں سرکاری طور پر 16 ملین افراد مقیم ہیں لیکن تخمینہ کے مطابق وہاں 20 ملین افراد ہیں وہاں ایک طاقتور زلزلہ کا امکان ہے۔
یہ شہرترکیہ کے کلیدی فالٹ لائن کے شمالی حصہ پر واقع ہے اور یہاں گنجان آبادی ہے۔ شہر کے مشرقی مضافاتی علاقے 7.6 شدت زلزلہ کا مبدا رہے ہیں جس میں 1999میں 17ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اس وقت کے بعد سے استنبول کے شہریوں کی تعداد تخمینی طور پر دگنی ہوگئی ہے۔
آزاد شہری اسکالر مراد غنی نے بتایاکہ اگر حکومت میں ناقص عمارتوں سے عوام کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کاسیاسی عزم ہوتا تو اس خونریزی سے بچاجاسکتا تھا جبکہ شہر کے اس جھونپڑپٹی ٹاؤنس میں ایسی بہت سے عمارتیں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ استنبول میں حالیہ عرصہ میں جائیدادیں تعمیر کی گئی ہیں جو بڑی تعداد میں خالی ہیں اور طاقتورجھٹکے برداشت کرسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ٹال مٹول کے نتیجہ میں تباہی ہوسکتی ہے۔