حیدرآباد

مکہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر منقطع کیا جاناسنگین غلطی: مشتاق ملک

مکہ مسجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکر کے کنکشن منقطع کرنے پھر دوبارہ جوڑ دینے کے مسئلہ کو جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان وشرعی فیصلہ بورڈ نے اہم قرار دیتے ہوئے سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال، سکریٹری اقلیتی امور شاہنواز قاسم آئی پی ایس کو جناب ایم اے غفار نائب صدر، جناب مرزا مظہر بیگ مرکزی مجلس عاملہ رکن کے ذریعہ مکتوب روانہ کیا۔

حیدرآباد : مکہ مسجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکر کے کنکشن منقطع کرنے پھر دوبارہ جوڑ دینے کے مسئلہ کو جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان وشرعی فیصلہ بورڈ نے اہم قرار دیتے ہوئے سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال، سکریٹری اقلیتی امور شاہنواز قاسم آئی پی ایس کو جناب ایم اے غفار نائب صدر، جناب مرزا مظہر بیگ مرکزی مجلس عاملہ رکن کے ذریعہ مکتوب روانہ کیا۔

متعلقہ خبریں
مکہ مسجد بم دھماکہ کے 16 سال مکمل، مہلوکین کے ورثاء انصاف سے محروم
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
مسلم کنونشن کا جلد انعقاد، صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک کا بیان
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات

جس میں اس مسئلہ پر انکوائری کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون‘ متعلقہ سرکل انسپکٹر کا دباؤ تھا کہ بیرونی مسجد لاؤڈ اسپیکر کے کنکشن نکالے جائیں یا سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد کی حماقت تھی۔

جو کوئی بھی ذمہ دار ہوگا اس سے متعلقہ ڈپارٹمنٹ وضاحت طلب کرے تاکہ آئندہ ایسی سنگین غلطی کا ارتکاب نہ ہو۔ اپنے مکتوب میں جناب محمد مشتاق ملک نے لکھا کہ مکہ مسجد کے سامنے روڈ پر کئی دکانات بھتہ وصولی کے ذریعہ لگائے جارہے ہیں اور مصلیوں کو مسجد میں داخل ہونے کیلئے مشکل ہو رہی ہے۔

پیدل راستے کے نام پر مکہ مسجد کے سامنے کا حصہ تقریباً مارکٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

کوئی مصلی موٹر سیکل پر بھی نہیں آسکتا۔ مکہ مسجد سے فراشا ہوٹل تک بازار لگانے پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔ اس جانب فوری توجہ دیں اور مکہ مسجد کی عظمت کو بحال کیا جائے۔

a3w
a3w