جموں و کشمیر

قومی ترانہ کا عدم احترام، نیشنل کانفرنس رکن اسمبلی کے خلاف تحقیقات

جموں وکشمیر کے انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس کے سوناواری حلقہ اسمبلی کے رکن ہلال اکبر لون کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سری نگر(آئی اے این ایس) جموں وکشمیر انتظامیہ نے آج نیشنل کانفرنس کے ایک رکن اسمبلی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جو چہارشنبہ کے روز عمرعبداللہ کی بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری کی تقریب میں قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ جموں وکشمیر کے انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس کے سوناواری حلقہ اسمبلی کے رکن ہلال اکبر لون کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

عمر عبداللہ اور ان کے مجلس وزرا کی حلف برداری تقریب کے دوران جب قومی ترانہ بجایا جارہا تھا تو وہ کھڑے نہیں ہوئے تھے۔