مہاراشٹرا
ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل ناندیڑ لوک سبھا سے ضمنی انتخاب لڑیں گے
امتیازجلیل نے کہاکہ "ہمارے کارکن اور عہدیدار چاہتے ہیں کہ میں یہ لوک سبھا ضمنی انتخاب لڑوں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار ہمارے لیڈر اسد الدین اویسی سے کیا ہے۔
ممبئی: ایم آئی ایم لیڈرامتیاز جلیل نے ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمنی انتخاب کے ساتھ وہ اورنگ آباد سے اسمبلی الیکشن بھی لڑیں گے۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ ناندیڑ سے لوک سبھا لڑنے کا موقع آ گیا ہے۔ پچھلی بار وہ مہاراشٹر میں واحد مسلم ایم پی تھے اور ان کا الزام ہے کہ ان سب نے جان بوجھ کر ہار کی کوشش کی اور پوری محنت کی گئی۔
امتیازجلیل نے کہاکہ "ہمارے کارکن اور عہدیدار چاہتے ہیں کہ میں یہ لوک سبھا ضمنی انتخاب لڑوں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار ہمارے لیڈر اسد الدین اویسی سے کیا ہے۔
اس کے علاوہ میں الیکشن بھی لڑنا چاہتا ہوں۔ ایم آئی ایم کے مہاراشٹر میں آنے کے بعد سب سے زیادہ ردعمل ناندیڑ سے ملا۔ ” عیاں رہے ناندیڑ کی لوک سبھا نشست کیلئے کانگریس نے آنجہانی ایم پی وسنت چوہان کے فرزند رویندر چوہان کو اُمیدواربنایاہے۔