حیدرآباد

وزیراعظم کے جلسہ سے وجئے شانتی‘ راج گوپال ریڈی ودیگر قائدین کی دوری

بی جے پی کے اہم قائدین کے ضلع نظام آباد کے جلسہ عام میں شرکت نہ کرنے پر بی جے پی قائدین میں اس مسئلے پر بحث جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا میں ان قائدین کے کانگریس میں شامل ہوجانے سے متعلق تشہیر کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: اب جبکہ تلنگانہ ریاست میں آئندہ چند ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی قائدین ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور پارٹی کی قیادت کی غلط پالیسیوں اور انہیں نظر انداز کئے جانے کے باعث آج وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ نظام آباد کے موقع پر جلسہ عام میں شرکت نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

جس میں سابق رکن پارلیمنٹ وجئے شانتی‘ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی‘ اے رویندر ریڈی شامل ہیں۔ ان قائدین نے یکم اکتوبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے ضلع محبوب نگر کے دورے میں شرکت نہیں کی۔

 اطلاع کے مطابق وجئے شانتی‘ کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی‘ اے رویندر ریڈی پارٹی کے قائدین کے غلط رویہ سے ناخوش ہیں۔ اس طرح سابق رکن پارلیمنٹ جی ویویک بھی وزیراعظم نریندر مودی کے تلنگانہ کے دورے کے موقع پر ضلع نظام آباد کے جلسہ عام میں شرکت نہیں کی۔

 وہ دہلی میں موجود ہیں۔ بی جے پی کے اہم قائدین کے ضلع نظام آباد کے جلسہ عام میں شرکت نہ کرنے پر بی جے پی قائدین میں اس مسئلے پر بحث جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا میں ان قائدین کے کانگریس میں شامل ہوجانے سے متعلق تشہیر کی جارہی ہے۔

 اگر بی جے پی کے یہ اہم قائدین کانگریس میں شامل ہوجائیں گے تو آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدواروں کی کامیابی پر اثر پڑے گا۔ یہ قائدین عوام میں اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔