تلنگانہ

تلنگانہ میں 51 فیصد ووٹر انفارمیشن سلپس کی تقسیم کا کام مکمل

تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ ریاست میں اب تک 51 فیصد ووٹر انفارمیشن سلپس تقسیم کی جاچکی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ ریاست میں اب تک 51 فیصد ووٹر انفارمیشن سلپس تقسیم کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر

جملہ 3 کروڑ 26 لاکھ 2 ہزار 799 ووٹرس میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 40 افراد کو یہ سلپس تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی 23 تاریخ تک ان سپلس کی تقسیم کا کام مکمل کرنے کا نشانہ ہے۔

رائے دہندے ان سلپس کے ذریعہ اپنا پولنگ سنٹر اور دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کی تعداد کی بنیاد پر 16 اضلاع کو اضافی 14,500 بیلٹ یونٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔

وکاس راج نے کہا کہ ریاست میں انتخابات کے لیے جملہ 59,799 بیلٹ یونٹس کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ تمام اضلاع میں گنتی کے مراکز کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وہاں سیکورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات سرگرمی کے ساتھ انجام دیئے جارہے ہیں۔