تلنگانہ

تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کے 12 دروازے کھولے گئے

فی الوقت پراجکٹ میں 1,30,000 کیوسیکس پانی داخل ہواجبکہ 1,44,076 کیوسیکس پانی چھوڑا گیا۔ جورالہ کی مکمل گنجائش 318.518 میٹر ہے موجودہ طورپرآبی سطح 317.200 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔

حیدرآباد: بالایی کرناٹک اور مہاراشٹرا میں مسلسل موسلا دھار بارش کے سبب دریایے کرشنا میں زبردست سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے جس کے اثرات تلنگانہ کے ضلع گدوال میں واقع "پریہ درشنی جورالہ پراجکٹ” پر دیکھے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر جورالہ کے 12 دروازے کھول کر نچلی سمت پانی چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

فی الوقت پراجکٹ میں 1,30,000 کیوسیکس پانی داخل ہواجبکہ 1,44,076 کیوسیکس پانی چھوڑا گیا۔ جورالہ کی مکمل گنجائش 318.518 میٹر ہے موجودہ طورپرآبی سطح 317.200 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔

پانی کے دباؤ کے باعث نچلی سطح پر واقع سری سیلم پراجکٹ میں بہاؤ میں تیزی آئی ہے۔