حیدرآباد

جوبلی ہلز کی ایک ہوٹل میں دھماکہ، ریفریجریٹر کمپریشر پھٹ پڑا

شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں اتوار کے روز ایک ہوٹل میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے سبب قریب میں واقع6 جھونپڑیوں کو نقصان ہوا جبکہ اس واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس) شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں اتوار کے روز ایک ہوٹل میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے سبب قریب میں واقع6 جھونپڑیوں کو نقصان ہوا جبکہ اس واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

جوبلی ہلز میں روڈ نمبر ایک پر واقع تلنگانہ اسپائس کچن میں دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق اس دھماکہ سے جس کے بعد ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، ہوٹل کی باونڈری وال کو نقصان پہونچا اور چند پتھر، اینٹیں ہوا میں اڑیں اور 20 میٹردور واقع جھونپڑیوں پر گریں جس سے درگاہ بھوانی نگر بستی کے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اس دھماکہ کی شدت سے چند برقی پولس بھی گرپڑے۔ پولیس فوری جائے وقوع پہونچی۔ دو افراد معمولی زخمی ہوگئے کلوز ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ بھی مقام واقعہ پہونچ کر ثبوتوں کو اکھٹا کررہا ہے۔ڈیزاسٹرریسپانس فورس (ڈی آر ایف) اور آتش فروعملہ بھی پہونچ گیا۔

پولیس نے بعد میں کہا کہ ہوٹل میں ریفریجریٹر کا کمپریشر پھٹ پڑنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈی سی پی وجئے کمار، اے سی پی وینکٹ گری اور دیگر سینئر عہدیداروں نے مقام واقعہ پہونچ کر ہوٹل انتظامیہ سے بات چیت کی۔ رکن اسمبلی خیریت آباد ڈی ناگیندر نے بھی دورہ کرتے ہوئے مقیم شہریوں سے بات چیت کی۔ متاثرہ افراد نے حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

ایک زخمی خاتون نے کہا کہ دھماکہ کی شدت کے اثر سے پتھر ہوا میں اڑتے رہے اور یہ پتھر، گھروں پر گرپڑے۔ پتھروں کے گرنے سے گھریلو سامان کو نقصان پہونچا۔ ایک اور رہائشی نے کہا کہ اس واقعہ سے ہر گھر کو 50ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاوضہ کی رقم ادا کرے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب بیشتر افراد، اپنی جھونپڑیوں میں محوخواب تھے۔ ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ کچن میں گیس کے اخراج کے سبب یہ دھماکہ ہوا مگر بعد میں پولیس نے کہا کہ ریفریجریٹر کے کمپریشر میں دھماکہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یواین آئی کے مطابق شہرحیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں واقع مشہور رسٹورنٹ تلنگانہ اسپائس کچن کے کچن میں اتوار کی صبح پراسراردھماکہ ہواجس سے اس علاقہ میں رہنے والوں میں تشویش پیدا ہوگئی۔ اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم دھماکہ کے نتیجہ میں قریبی درگا بھوانی نگر بستی میں پتھر اڑ کر گرنے سے مکانات کو نقصان پہنچا اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔

دھماکہ سے قریبی بستی میں افراتفری پھیل گئی، دھماکہ کی زوردارآوازسن کرلوگ جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔ اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا اور شعلوں نے رسٹورنٹ کے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جوبلی ہلز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریفریجریٹر کا کمپریسر دھماکے سے اڑ گیا۔ حادثہ کی شدت کم تھی۔اس واقعہ کے وقت مقامی افراد سورہے تھے۔